9 ستمبر، 2024، 9:59 AM

جانتے ہیں حسن نصراللہ کہاں ہیں، قتل بھی کرسکتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر صہیونی پارلیمنٹ

جانتے ہیں حسن نصراللہ کہاں ہیں، قتل بھی کرسکتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر صہیونی پارلیمنٹ

صہیونی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے دعوی کیا ہے کہ ہم حزب اللہ کے سربراہ کے ٹھکانے کے بارے میں علم رکھتے ہیں اور ممکن ہے ان کو قتل کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے رکن نیسم واتوری نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو رہا کرنے کے بعد ہم لبنان پر حملہ کریں گے اور اگر مجبور ہوئے تو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کو شہید بھی کریں گے۔

صہیونی اخبار معاریو میں چھپنے والے انٹرویو میں کنیسٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ غزہ کے بعد شمالی سرحد پر جنگ ناگزیر ہے۔ امریکی دباو کے باوجود ہم نے خان یونس اور رفح میں آپریشن کیا اسی طرح لبنان کے بارے میں بھی ہمیں مضبوطی کے ساتھ اپنے موقف قائم رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے تل ابیب اور دوسرے صہیونی شہروں پر راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد نتن یاہو اور صہیونی کابینہ کے اراکین نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ کے بعد حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں داخل ہوں گے۔

News ID 1926511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha